پاکستان کی ترقی اور استحکام سے محبت مسلم لیگ کی میراث ہے‘راجہ محمد نہیب ٹھاکر

فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم حکومت نے ایک سال میں جو کارنامے سرانجام دیے وہ لائق تحسین ہیں

اتوار 13 اگست 2017 13:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور صدر ایکشن فورم متاثرین منگلا ڈیم راجہ محمد نہیب ٹھاکر نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کشمیری قوم کی پہچان ہیں ، فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم حکومت نے ایک سال میں جو کارنامے سرانجام دیے وہ لائق تحسین ہیں ،مسلم لیگ ن ہی ملکی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے ، میاں نوازشریف 18 کروڑ عوام کے محبوب قائد ہیں۔

2018ء کے انتخابات میں ایک بار مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی ، عوام کے دلوں کے وزیراعظم نواشریف ہی رہیں گے۔پاکستان کی ترقی اور استحکام سے محبت مسلم لیگ کی میراث ہے۔ ان خیالات کااظہارسابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے تھری میرپور صدر ایکشن فورم متاثرین منگلا ڈیم راجہ محمد نہیب ٹھاکرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہمسلم لیگ ن نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سفر جاری رکھے گی۔

کشمیر کی مکمل آزادی تک مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ نریندر مودی مظالم کی انتہا کررہے ہیں لیکن کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں۔ نریندر مودی مقبوضہ کشمیرمیں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے اپنے حصے کا کام کر لیا ہے اب بیس کیمپ اور پاکستان کی حکومتیں آزادی کی منزل کے حصول کے لیے جامع پالیسی اور ٹھوس حکمت عملی بنائے ،کشمیر کی آزادی کو منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے بیس کیمپ اور پاکستان کا فیصلہ کن کردار ہو گا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے باسی مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں جماعت اسلامی اول روز سے اس تحریک کا حصہ ہے اور کامیابی تک اپنی بھائیوں کے شانہ بشانہ رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :