پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر بطور قوم ہمیں اپنا احتساب کرنیکی ضرورت ہے ‘ مسرت چیمہ

آج وہ حکمران طبقہ عوام کو حقوق میسر نہ آنے کا رونا رو رہا ہے جو کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض ہے ‘ ممبر ایگزیکٹو کونسل

اتوار 13 اگست 2017 13:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے موقع پر بطور قوم ہمیں اپنا احتساب کرنے کی ضرورت ہے ،بد قسمتی سے آج وہ حکمران طبقہ عوام کو سماجی ،معاشی انصاف اور حقوق میسر نہ آنے کا رونا رو رہا ہے جو کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض ہے ۔

یوم آزادی کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کو قائد اعظم ؒکے خواب کے مطابق اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے لیکن اس کیلئے ابھی طویل جدوجہد باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد قوم میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے اور انشا اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب اس ملک سے کرپشن کے ناسور کا جڑ سے خاتمہ ہوگا اور پاکستان دنیا کے مہذب ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور غریب کی زندگیوں میں آسودگی اور خوشحالی لانے کا جامع پروگرام رکھتی ہے اور انشا اللہ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر اس پر بغیر کسی تاخیر کے عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ آج یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم کو اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام اور ملک کو آگے لیجانے کے لئے ہر کوئی اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :