پشاور یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان جیومیٹکس کے داخلہ شیڈول کا اعلان

اتوار 13 اگست 2017 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) پشاور یونیورسٹی نے شعبہ جغرافیہ میں جیو میٹکس اینڈ ریموٹ سینسنگ کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ سیشن 2017-18ء کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا‘ ڈائریکٹر ایڈمشن علی اصغر جان کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم 18اگست سے شعبہ جغرافیہ کے دفتر میں دستیاب ہونگے‘ میرٹ لسٹ 22اگست کو جاری ہوگی‘ داخلے 24اور 25اگست کو جبکہ ویٹنگ لسٹ سے داخلے 28اگست کو ہونگے ‘ کلاسز کاآغاز 11ستمبر سے کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :