ایران میں اچانک سیلاب آنے سے 11افرادہلاک،دولاپتہ

سیلاب سے پانچ صوبے شدید متاثر،رجنوں دیہات ابھی تک بیرونی دنیا سے منقطع ہیں،ہلال احمر

اتوار 13 اگست 2017 12:50

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) ایران میں ہلالِ احمر تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں طوفانی بارشوں کے بعد اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ہلال احمر میں امدادی کارروائیوں کے سربراہ مرتضی سلیمی نے ایک ایرانی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک جان سے ہاتھ دھونے والے 11 افراد میں 8 کا تعلق صوبہ خراسان رضوی سے ، 2 کا گٴْلستان سے اور ایک کا شمالی خراسان سے ہے۔گٴْلستان میں سیلابی پانی میں گاڑی پھنس جانے کے سبب تین افراد پر مشتمل کنبے میں سے دو افراد لاپتہ ہیں جب کہ تیسرے کی لاش مل گئی ہے۔حالیہ سیلاب سے ایران کے 5 صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں اور درجنوں دیہات ابھی تک بیرونی دنیا سے منقطع ہیں۔

متعلقہ عنوان :