گھانا کی سونے اور ہیرے کی پیداوار میں 50 فیصد کمی کا امکان

اتوار 13 اگست 2017 12:40

عکرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) گھانا نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران اس کی سونے اور ہیرے کی پیداوار میں 50 فیصد کمی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو عالمی میڈٰیا نے نائب وزیر برائے لینڈ اینڈ مائن بربارا اوٹنگ گیاسی کے حوالہ سے بتایا کہ ملک میں پیدا ہونے والے ماحولیاتی مسائل کے باعث کان کنی کے فی الوقت جاری طریقے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس سے رواں سال کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 50 فیصد کم رہنے کا امکان ہے۔ 2016 ء کے دوران ملک کی سونے کی پیداوار 4.1 ملین اونس رہی جو کہ 40 سال کی بلند ترین سطح ہے۔2015 ء میں سونے کی پیداوار 2.8 ملین اونس رہی تھی۔