چائنہ سٹیل کے نرخ ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح پر

اتوار 13 اگست 2017 12:40

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء)چائنہ سٹیل کے نرخ ساڑھے چار سال کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ پیداوار میں کمی اور طلب میں تیزی سے اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو چینی میڈیا کے مطابق شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں سٹیل ری بار کے سودے ( 0.9 فیصد) اضافے کے ساتھ 3964یوان (595 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔اس سے قبل مارچ 2013 ء میں اس کے سودے 4016 یوان فی ٹن طے پائے تھے۔