بنگلہ دیش مارکیٹ میں چائے کے نرخوں میں کمی

اتوار 13 اگست 2017 12:40

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) بنگلہ دیش مارکیٹ میں چائے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اس کی وافر سپلائی ہے تاہم بڑھتی طلب کے باعث قیمتوں میں کمی محدود رہی۔ عالمی میڈیا نے قومی بروکرز ذرائع کے حوالہ سے بتایاکہ گزشتہ روز ہونے والی بولی کے دوران چائے کی اوسط قیمت 207.12 ٹکے فی کلوگرام رہی۔

(جاری ہے)

ایک ہفتہ قبل ہونے والی نیلامی میں اس کی اوسط قیمت 209.64 ٹکے فی کلوگرام رہی تھی۔

مارکیٹ میں لائی گئی 2.80 ملین کلوگرام چائے میں سے 24.5 فیصد چائے فروخت نہ ہوسکی۔ایک ہفتہ قبل نیلامی کیلئے لائی گئی 2.53 ملین کلوگرام چائے میں سے 22 فیصد چائے فروخت نہ ہوسکی تھی۔انھوں نے بتایا کہ پچھلے سیزن کے دوران بنگلہ دیش کی چائے کی پیداوار 27 فیصد اضافے کے ساتھ 85 ملین کلوگرام رہی تھی جو ایک ریکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :