گزشتہ مالی سال کے دوران مختلف قسم کی کھادوں کی برآمدات میں 100فیصد اضافہ

اتوار 13 اگست 2017 12:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) گزشتہ مالی سال کے دوران مختلف قسم کی کھادوں کی برآمدات میں 100فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق 30جون 2017کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران کھادوں کی برآمدات میں پیوستہ سال کے مقابلے میں مجموعی طورپر100فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد وشمار کے مطابق اس دوران مجموعی طور پر44ہزار250میٹرک ٹن کھاد برآمد کی گئی جس سے 10.58ملین ڈالرکا قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوا۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2015-16میں کھادوں کی برآمدات نہیں ہوسکی تھیں۔