چین میں منعقدہ انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایکسپومیں متعدد پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

اتوار 13 اگست 2017 12:30

اسلام آباد ۔ 13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) چین میں منعقدہ انٹرٹیکسٹائل شنگھائی ایکسپومیں متعدد پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔چار روزہ نمائش چین کے صنعتی مرکز شنگھائی میں 26اگست سے شروع ہوگی جس میں درجنوں بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

اس اہم نمائش میں 9پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی جن میں افروزٹیکسٹائل انڈسٹریز، الفلاح ٹیکسٹائل، باری ملز، کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز، فیروز1888ملزاینڈ ایم کے سنز، ہمدان ٹریڈرز و دیگر شامل ہیں۔اس نمائش میں گھریلوں آرائش سے متعلق تمام ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائش ہوگی۔نمائش میں کوریا، جاپان،روس، امریکا، بھارت، یو اے ای، ملائشیا، تھائی لینڈ اورسنگاپور کی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔

متعلقہ عنوان :