کرس گیل نے خود کو ٹی ٹوئنٹی 20 کا موجد قرار دیدیا

اتوار 13 اگست 2017 12:30

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے خود کو ٹی ٹوئنٹی 20 کا موجد قرار دیدیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ دعویٰ ایک انٹرویو میں اس وقت کیا جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خود کو ایک کمنٹیٹر فرض کریں اور میدان میں موجود کرس گیل کے بارے میں کچھ کہیں، توانھوں نے اپنے آپ کو ٹی ٹوئنٹی 20 کا موجد قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے نہ صرف اپنے آپ کوٹی ٹوئنٹی کا موجد قرار دیا بلکہ زمین اور آسمان کے قلابے ملاتے ہو ئے کہا کہ وہ دیکھو طوفان بیٹنگ کیلئے آرہا ہے ،ْاس کا نام کرس گیل ہے، وہ بہت ہی ظالم بیٹسمین ہے۔ مجھے بولرز سے ہمدردی محسوس ہورہی ہے ،ْکرس گیل تم لاجواب ہو، یہ گیل کی طاقت ہے اسے غور سے دیکھو۔واضح رہے کہ کرس گیل واحد کرکٹر ہیں جو ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔