ایشین کر کٹ کونسل کاک پاکستان کے اعتراض پر انڈر19ایشیا کپ کر کٹ ٹورنامنٹ کو بھارت سے ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ

اتوار 13 اگست 2017 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) ایشین کر کٹ کونسل نے پاکستان کے اعتراض پر انڈر19ایشیا کپ کر کٹ ٹورنامنٹ کو بھارت سے ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھایا تھا کہ پڑوسی ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے بھارت نے کھیلوں کے کئی بین الاقوامی ایونٹس کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے جس سے انڈر19ایشیا کپ میں شرکت بھی کھٹائی میں پڑ سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق مقابلوں کے دوران گرین شرٹس کو سیکورٹی مسائل کا بھی سامنا کرناپڑسکتا ہے، لہٰذا ایونٹ کسی نیوٹرل وینیوپر منتقل کردیا جائے ۔جس پر ایشین کر کٹ کونسل نے پاکستان کا اعتراض تسلیم کرلیا تاہم نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :