مرلی دھرن نے میچ فکسنگ الزام کی تردید کردی

فائنل میں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پڑنے والی اوس کھلاڑیوں کیلئے بڑی پریشانی کا سبب بنی تھی

اتوار 13 اگست 2017 12:30

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)سابق سری لنکن اسٹار کرکٹر مرلی دھرن نے رانا ٹنگا کے ورلڈ کپ 2011 فائنل میں فکسنگ سے متعلق الزامات کے دعوی کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق مرلی دھرن نے کہا کہ فائنل میں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں پڑنے والی اوس کھلاڑیوں کیلئے بڑی پریشانی کا سبب بنی تھی۔انہوں نے کہا کہ رانا ٹنگا کا یہ دعوی درست نہیں کہ ہمیں بھارت کے خلاف فائنل ہارنے کی ہدایات ملی تھیں۔