عامر نے فریال کی دھمکیوں سے تنگ آکر انہیں چھوڑا ،ْبرطانوی اخبارکا دعویٰ

فریال نے جاسوسی کرکے عامر خان کے خلاف موادجمع کیا ہوا تھا ،ْ کیریئر تباہ کرنے کی دھمکیاں دیتی تھیں

اتوار 13 اگست 2017 12:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء)برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر خان نے فریال کی دھمکیوں سے تنگ آکر انہیں چھوڑا ہے۔اخبار ذرائع کے مطابق فریال نے جاسوسی کرکے عامر خان کے خلاف موادجمع کیا ہوا تھا اور وہ ان کا کیریئر تباہ کرنے کی دھمکیاں دیتی تھیں۔ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن اینتھونی جوشوا سے عامر خان کی معافی کے بعدیہ سوال ہر ذہن میں کلبلا رہا تھاکہ الزامات غلط تھے تو عامر نے فریال سے علیحدگی کیوں اختیار کی۔

اب برطانوی اخبار کے دھماکے دار دعویٰ نے فریال مخدوم کو ولن کے روپ میں پیش کرتے ہوئے لکھا کہ فریال عامر خان کو دھمکیاں دیتی تھیں۔برطانوی اخبار کے مطابق فریال نے جاسوسی کرکے عامر خان کے خلاف مواد جمع کر رکھا تھااورپول کھولنے کی دھمکی دے کر باکسر کو اپنا اسیر بنایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اخبار کا دعویٰ ہے کہ عامر خان فریال کو دو سال سے چھوڑنے کا سوچ رہے تھے تاہم فریال کہتی تھیں طلاق عامر کی ساکھ تباہ کردے گی اور وہ رقم، اسپانسرز اور مداحوں کو کھو دیں گے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ فریال عامر کو اس کے دوستوں کے سامنے بھی دھمکیاں دیتی تھیں اور کہتی کہ عامر انہیں طلاق نہیں دے سکتے بلکہ چھوڑابھی تو وہ عامر کو چھوڑیں گی۔برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ عامر نے ذہنی سکون کے لیے فریال سے علیحدگی اختیار کی ہے۔