یوسین بولٹ اپنے کیرئیر کی آخری ریس میں دوڑتے ہوئے زخمی ،ْ کیریئر کا اختتام انتہائی مایوس کن رہا

برطانوی ٹیم نے فائنل جیت لیا ،ْیوسین بولٹ کی چار سال کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا

اتوار 13 اگست 2017 12:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) دنیا کے تیزترین انسان یوسین بولٹ اپنے کیرئیر کی آخری دوڑ میں چمپئن شپ کی فائنل ریس میں دوڑتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ میڈیارپورٹ لندن میں ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئن شپ کے 4ضرب 100میٹر ریلے کے فائنل میں جمیکن ایتھلیٹ کے کیرئیر کا اختتام انتہائی مایوس کن رہا۔

(جاری ہے)

یوسین بولٹ کو جھٹکا اس وقت لگا جب وہ کیرئیر کی آخری دوڑ میں چمپئن شپ کی فائنل ریس میں دوڑتے ہوئے زخمی ہوگئے۔برطانوی ٹیم نے فائنل جیت لیا،یوسین بولٹ کی چار سال کی حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔بولٹ کا 100میٹرکی انفرادی ریس میں بھی مایوس کن اختتام ہوا،انہیں جسٹن گیٹلن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا،یوسین بولٹ اولمپکس میں 8گولڈ میڈلزجیت چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :