نویں این بی پی قومی رینکنگ سنوکر چمپئن شپ (کل) منگل سے این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گی

ملک بھر سے ٹاپ 31 کیوئسٹ سمیت چار جونیئر کیوئسٹ بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے

اتوار 13 اگست 2017 12:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے زیر اہتمام نویں این بی پی قومی رینکنگ سنوکر چمپئن شپ (کل) منگل سے این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شروع ہو گی جس میں ملک بھر سے ٹاپ 31 کیوئسٹ سمیت چار جونیئر کیوئسٹ بھی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ محمد آصف ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ایونٹ کیلئے مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ،ْ فاتح کیوئسٹ کو60 ہزار روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ ایونٹ میں شریک 35 کیوئسٹ کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دفاعی چمپئن محمد آصف کو گروپ ایف میں سہیل شہزاد، ابو صائم، آکاش رفیق اور عمر فاروق کا چیلنج درپیش ہو گا۔ کوالیفائنگ رائونڈ بیسٹ آف سیون، پری کوارٹر فائنلز اور کوارٹر فائنلز بیسٹ آف نائن، سیمی فائنلز بیسٹ آف 11 جبکہ فائنل بیسٹ آف 15 فریمز پر مشتمل ہو گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،ْ ٹورنامنٹ 22 اگست تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :