ورون دھون’’’جڑواں 2‘‘ کے ٹریلر پر ناخوش

اتوار 13 اگست 2017 12:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء)بالی وڈ اداکار ورون دھون فلم’’جڑواں 2‘‘ کے ٹریلر پر ناخوش ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون دھون اور ان کے والد و فلمساز ڈیوڈ دھون فلم ’’جڑواں 2‘‘ کا ٹریلر اکشے کمار کی فلم’’ ٹوائلٹ :ایک پریم کتھا‘‘ کے ساتھ ریلیز کیا جانا تھا جو نہیں کیا جا سکا۔

(جاری ہے)

اتوار کو عالمی میڈیا کے مطابق دونوں باپ بیٹافلم کے ایڈٹ شدہ ٹریلر پرخوش نہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ٹریلر کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اس میں ایک سبق ہونا چاہئے۔

اس لئے انہوں نے ٹریلر کو ملتوی کر دیا ۔اس حوالے سے ڈیوڈ دھون نے ٹیم کوٹریلر کودوبارہ ایڈٹ کرنے کے لئے کہا اور ہدایت کی کہ اس میں وہ تمام عناصر موجود ہونے چاہئیں جو لوگوں کو فلم دیکھنے پر مجبور کر دیں۔فلم 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔