بالی وڈ کے اداکار فردین خان بیٹے کے باپ بن گئے

اتوار 13 اگست 2017 12:30

․ ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) بالی وڈ کے اداکار فردین خان بیٹے کے باپ بن گئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے ہاں ایک بیٹی کے بعد اب بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ اتوار کو عالمی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ازیرز فردین خان رکھا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیٹے کی پیدائش کی خبر فردین نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر دی۔ فردین خان 2005ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ان کی بیٹی ڈیانا ایزابیل خان 3 سال کی ہے۔اداکار فیروزخان کے بیٹے فردین خان بالی ووڈ انڈسٹری میں’’نو انٹری،ہے بے بی، لو کے لئے کچھ بھی کرے گا‘‘ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :