کویت کے ممتاز اداکار عبد الحسین عبد الرضا انتقال کرگئے

اتوار 13 اگست 2017 12:30

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) کویت کے ممتاز اداکار عبد الحسین عبد الرضا انتقال کرگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیجی ڈراموں میں ممتاز مقام پانے والے اداکار نے 78سال میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو عالمی میڈیا کے مطابق وہ گزشتہ عرصے کے دوران علیل تھے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیان کویت کے ایک ہسپتال میں چل بسے۔ عبد الحسین عبد الرضانی1961 میں کویتی ڈراموں میں کام شروع کیا۔سعودی اور خلیجی فنکاروں نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبد الحسین خلیجی ڈراموں کے بانیوں میں تھے۔