ہالی وڈ کی نئی فلم ’’دی ڈیتھ آف سٹالن‘‘20اکتوبر کو ریلیز ہو گی

اتوار 13 اگست 2017 12:30

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) ہالی وڈ کی نئی فلم ’’دی ڈیتھ آف سٹالن‘‘20اکتوبر کو ریلیز ہو گی۔ اتوار کو عالمی میڈیا کے مطابق ارمانڈو لینوسی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی سوویت آمر سٹالن کے آخری ایام اور اس کے مرنے کے بعد پیدا ہونے والی افرا تفری کے گرد گھومتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں ایڈریان میک لولین،جیفرے ٹیمبر،اسٹیوو بوسیمی،مائیکل پالن،سیمون رسل اور پیڈی کونسیڈین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ تاریخی واقعے پر مبنی یہ فلم 20اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :