ودیا بالن بالی ووڈ سینسر بورڈ کا حصہ بن گئیں

اتوار 13 اگست 2017 12:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن سینسر بورڈ کا حصہ بن گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں بھارتی سینسر بورڈ میں بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں جہاں دیگر افسران کی تبدیلیاں ہوئیں وہیں اداکارہ ودیابالن کو بھی بورڈ کی اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ودیا بالن نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے میں میں سینسر بورڈ جوائن کرنے پر خوش ہوں۔بھارت کے سینسر بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن سے بالی وڈ سینما گھروں میں ریلیز ہونیوالی فلموں کو کیٹیگری سرٹیفکیٹ جاری کئے جاتے ہیں۔فلموں کے بارے میں ہونیوالے ان فیصلوں میں اب ودیا بالن بھی شامل ہوں گی۔