مجھے فلم ’پیڈمین‘ بنانے کی تحریک گھر کی خواتین سے ملی،اکشے کمار

اتوار 13 اگست 2017 12:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’پیڈمین‘ بنانے کی تحریک گھر کی خواتین سے ملی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکشے کمارکی فلم’ٹائلٹ: ایک پریم کتھا‘ ریلیز ہو گئی ہے۔ان کی اگلی فلم’پیڈمین‘ کی شوٹنگ بھی مکمل ہو چکی ہے۔اس فلم سے اکشے کی بیوی ٹوئنکل کھنہ بطور صنعت کار اپنی نئی اننگز کا آغاز کر رہی ہیں۔

اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ سونم کپور اور رادھکا اپتے مرکزی رول میں ہیں، جبکہ آر بالکی اس فلم کی ہدایت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اکشے کمار نے کہا ہے کہ، ’پیڈمین‘ جیسی فلم بنانے کے لئے میرے اندر موٹیویشن میرے گھر میں رہنے والی خواتین کی طرف سے آیا۔میرے گھر میں میری ماں، میری بہن، میری بیوی اور میری بیٹی سب ساتھ میں رہتے ہیں۔کہنے کا مطلب یہ ہے کہ میں اور میرا بیٹا اپنے گھر کی ان تمام خواتین کے ساتھ رہتے ہیں، تو میں ایسی فلم بنانے کے لئے انہی سب لوگوں سے تحریک لیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری بیوی خواتین سے متعلق تمام طرح کے مسائل پر بات کرتی رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹوائلٹ سے بھی بڑا مسئلہ ہے۔جس سے لاکھوں کی تعداد میں شہری محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :