پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا تین رکنی وفد امریکہ کے دورے پر روانہ
کارپٹ کی عالمی نمائش 5تا7اکتوبر لاہور کے مقامی ہوٹل میںمنعقد ہو گی جس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں پاکستان میں عالمی معیار کی حامل نمائش کے انعقاد کیلئے اپنی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ‘ریاض احمد
اتوار 13 اگست 2017 12:20
(جاری ہے)
ہمیں قوی امید ہے کہ یہ نمائش نہ صرف کارپٹ انڈسٹری بلکہ معیشت کی مجموعی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ نمائش کی کامیابی کیلئے حکومت کا تعاون نا گزیر ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ حکومتی اداروں سے ملاقاتیں کر کے اپنی درخواستیں پیش کر چکے ہیں، قوی امید ہے کہ حکومتی ادارے عالمی نمائش کی کامیابی کیلئے نہ صرف تمام وعدے پورے کریں گے بلکہ اس کے لئے اپنی توانائیاں بھی صرف کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ کے دورہ کے دوران پاکستان کے شہر لاہور میں اکتوبر میں منعقد ہونے والی کارپٹ کی عالمی کی مارکیٹنگ اور وہاں کے بڑے مقامی خریداروں کو راغب کیا جائے گا اور اس کے لئے ایک مربوط پلان ترتیب دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دورے کا مقصد پاکستانی کارپٹ انڈسٹری کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش اور اس صنعت میں امریکی کاروباری برادری کے ساتھ دو طرفہ تجارتی تعلقات کا فروغ ہے۔ پاکستانی کارپٹ معیار اور خوبصورت کے لحاظ سے دنیا میں اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور ہمیں قوی امید ہے کہ ہمارا دور انتہائی کامیاب ثابت ہوگا جس سے ہمیں امریکی منڈیوں میں بھی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل ہو گی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کارپت کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کے لئے حکومت کو مینو فیکچررز کو درپیش مسائل کے حل کے ساتھ انہیں سہولیات اور مراعات بھی فراہم کریں ۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.