سی پی ایل، ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز اور سینٹ کٹس کے درمیان میچ (آج) کھیلا جائے گا

اتوار 13 اگست 2017 12:10

پورٹ آف سپین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) کیربیئن پریمیئر لیگ میں (آج) پیر کو واحد میچ ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز اور سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے درمیان پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹرینیباگو کی ٹیم چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے جبکہ سینٹ کٹس ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور پہلے تینوں میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔