زمبابوے اے اور جنوبی افریقہ ایمرجنگ پلیئرز کے درمیان پہلا ون ڈے 16 اگست کو کھیلا جائے گا

اتوار 13 اگست 2017 12:10

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) زمبابوے اے اور جنوبی افریقہ ایمرجنگ پلیئرز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 اگست کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جنوبی افریقہ ایمرجنگ پلیئرز کی ٹیم چار روزہ میچوں کی سیریز میں زمبابوے اے کو 1-0 سے ہرا چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 18 اگست جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 20 اگست کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :