بھارت انڈر 19 نے آخری ون ڈے میں انگلینڈ انڈر 19 کو 169 رنز سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی

اتوار 13 اگست 2017 12:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) بھارت انڈر 19 نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ انڈر 19 کو 169 رنز سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 327 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

شبھمان گل نے 147 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ میٹ پوٹس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ یوتھ مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 40.5 اوورز میں 158 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ٹام بینٹن 59 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ نگروتی نے تین اور شبھمان گل نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :