نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، لیسٹرشائر نے یارکشائر کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 13 اگست 2017 12:10

لیسٹر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں لیسٹرشائر نے یارکشائر کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نارتھ گروپ کے میچ میں یارکشائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوںکے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

ٹام کیڈمور 75 اور شان مارش 60 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں لیسٹر شائر نے ہدف 19.4 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کولن ایکرمین نے 58 جبکہ لوک رونکی نے 57 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ لیم پلنکٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔