کیربیئن پریمیئر لیگ میں ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

اتوار 13 اگست 2017 12:10

پورٹ آف سپین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔ سنیل نارائن نے 79 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹرینیباگو کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ شعیب ملک کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔

(جاری ہے)

پورٹ آف سپین میں کھیلے گئے لیگ کے 11 ویں میچ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔

شعیب ملک 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بیٹن اور براوو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ٹرینیباگو نائٹ رائیڈرز نے ہدف 19.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سنیل نارائن دھواں دار بیٹنگ کی اور 45 گیندوں پر 79 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔ انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔