ملتان ، گھریلو جھگڑے پر بیوی نے ڈنڈے کے وار کرکے شوہر کو قتل کردیا

اتوار 13 اگست 2017 11:50

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) ملتان کے علاقے بدھلہ سنت میں بیوی نے گھریلو جھگڑے پر ڈنڈے کے وار کرکے شوہر کو قتل کردیا،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمہ نے شوہر کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کیا اور پھر سر پر نڈے مار مار کر قتل کردیا۔اہل علاقہ کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان گزشتہ چند روز سے جھگڑا چل رہا تھا۔ مقتول بلال نے پانچ سال قبل ملزمہ خورشید بی بی سے دوسری شادی کی تھی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :