دو خواتین سمیت7پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے

انتقال کرنے والے عازمین کا تعلق پشاور ، میانوالی ، کراچی ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد ، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سے ہے

اتوار 13 اگست 2017 11:50

دو خواتین سمیت7پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے 7 دو خواتین سمیت7پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے، انتقال کرنے والے عازمین کا تعلق پشاور ، میانوالی ، کراچی ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد ، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سیہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے 7 پاکستانی عازمین انتقال کر گئے ، انتقال کرنے والوں میں دو خواتین عازمین بھی شامل ہیں ۔ انتقال کرنے والے عازمین کا تعلق پشاور ، میانوالی ، کراچی ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد ، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سے تھا جبکہ ان کے نام شانی ، عابد حسین خان ، محمد حفیظ الرحمان ، محمد تنظیم ، فرید خان،زینت خاتون اور عطا محمد ہیں ۔