جشن آزادی پر وفاقی دارالحکومت میں بڑا ائیر شو ہو گا ، پاک فضائیہ کی تیاریاں مکمل

ْسعودی ہاکس اور سولو ترک فارمیشنز بھی ایئر شو کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار

اتوار 13 اگست 2017 11:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) جشن آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں بڑا ائیر شو ہو گا ، ریہرسل کے دوران جنگی طیاروں کی گھن گرج نے ماحول گرما دیا ، یوم آزادی کا جشن ہے اور تاریخ کے سب سے بڑے ائیر شو کے لیے پاک فضائیہ نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں ۔سعودی ہاکس اور سولو ترک فارمیشنر بھی رنگ جمانے کے لیے تیار ہیں ۔

اسلام آباد میں جنگی طیاروں کی گھن گرج اور ریہرسل سے ہر طرف رنگ بکھر گئے ۔

(جاری ہے)

14 اگست کو اسلام آباد کے ایف نائن پاک میں دن ایک بجے جبکہ کراچی میں سی ویو پر دن دو بجکر پچاس منٹ پاک فضائیہ کا ائیر شو ہوگا ۔ پہلی مرتبہ سعودی ہاکس اور سولو ترک فارمیشنر بھی پاکستان میں فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گی ۔دوسری جانب اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے ایف سولہ ، جے ایف سیونٹین طیاروں اور جنگی ہیلی کاپٹرز نے ریہرسل میں حصہ لیا ۔ جنگی طیاروں نے کمال مہارت کیساتھ کرتب دکھائے اور کمانڈوز نے بھی ہیلی کاپٹرز سے فری فال کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :