کراچی،وین میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق،4 زخمی ہو گئے

اتوار 13 اگست 2017 11:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) کراچی کے علاقے گارڈن میں چڑیا گھر کے قریب وین میں آگ لگنے سے پکنک پر جانے والے ایک ہی خاندان کی6 افراد جھلس کر جاں بحق اور 4 زخمیہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی میں ایک خاندان پکنک پر جا رہا تھا کہ گارڈن ایریا میں چڑیا گھر کے قریب وین میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق اور 4 زخمی گے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں بچ جانے والے ایک بچے کے مطابق وین میں پہلے آگ لگی جس کے بعد ڈرائیور نیچے اترا اور دروازہ کھول کر باقی افراد کو نکالنا چاہتا تھا کہ اچانک دھماکا ہوا اور وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ وین میں گیس سیلنڈر بھی موجود تھا ۔وین میں سوار تمام افراد گارڈن کے رہائشی تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق وین میں آگ لگتے ہی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔موقع پر موجود افراد نے شکوہ کیا کہ بروقت اطلاع دیئے جانے کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر نہیں پہنچا جس کے باعث قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر عینی شاہدین کے بیانات کی روشی میں شواہد اکٹھا کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :