قوم کی ترقی میں ووٹ کے صحیح استعمال کی بہت اہمیت ہے‘ انتخابی عمل میں خواتین کی شمولیت سے ہی عوام کی ترقی ممکن ہے

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کا بیان

اتوار 13 اگست 2017 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اگست2017ء) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ قوم کی ترقی میں ووٹ کے صحیح استعمال کی بہت اہمیت ہے‘ انتخابی عمل میں خواتین کی شمولیت سے ہی عوام کی ترقی ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان نے اہل وطن کو سترویں یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قوم کی ترقی میں ووٹ کے صحیح استعمال کی بہت اہمیت ہے۔ بروقت ووٹ درج کروانا ترقی کی جانب پہلا قدم ہے۔ انتخابی عمل میں خواتین کی شمولیت سے ہی قوم کی ترقی ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :