جرمن چانسلرکی انتخابی مہم کا حتمی مرحلہ شروع ہو گیا

اتوار 13 اگست 2017 11:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جرمن شہر ڈروٹمنڈ میں منعقدہ ایک ریلی سے اپنی انتخابی مہم کے حتمی مرحلے کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ڈورٹمنڈ میں اپنے حامیوں سے کہا کہ 2005ء میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے جرمنی میں بے روزگاری کی شرح انتہائی کم ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کی کوشش ہو گی کہ 2025ء تک اس شرح کو مزید کم کر دیا جائے۔ اپنی اقتصادی کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انجیلامرکل نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی مضبوطی ہی جرمنی کی مضبوطی ہو گی۔واضح رہے کہ 24 ستمبر کے الیکشن میں انجیلامرکل کی پارٹی کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :