قطر کو ہمسایہ ملکوں کے خدشات دور کرنا ہوں گے،متحدہ عرب امارات

اتوار 13 اگست 2017 11:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے ایک بار پھر قطر پر زور دیا ہے کہ وہ پڑوسی عرب ملکوں میں عدم استحکام پیدا کرنے اور دہشت گردی کی پشت پناہی سے باز آئے اور پڑوسی ملکوں کے خدشات دور کرے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلیجی ملکوں میں جاری موجودہ بحران سے نکلنے کا بہترین راستہ یہی ہے کہ قطر پڑوسی ملکوں میں مداخلت اور عدم استحکام پھیلانے کی سازشوں سے باز آئے اور ہمسایہ ممالک کے خدشات دور کرے۔

امارات روانگی سے قبل نئی دہلی میں صحافیوں اور اخبار سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطر کا الجزیرہ ٹی وی چینل اخوان المسلمون کا ترجمان چینل بن چکا ہے۔ اس کے علاوہ چینل خطے کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عرب ممالک نے قطر کے اس عربی ٹی وی چینل کی نشریات بند کی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اماراتی وزیر کاکہنا تھا کہ قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں عرب ممالک بڑے اور بااصول ممالک ہیں۔ وہ کسی چھوٹے ملک پر تسلط جمانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :