شاہ سلمان کی طرف سی1000 فلسطینیوں کے لیے خصوصی حج کا اہتمام

اتوار 13 اگست 2017 11:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کے ساتھ جذبہ خیرسگالی کے تحت فلسطینی شہداء اور قیدیوں کے ایک ہزار لواحقین کے حج کے لیے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے خصوصی حج پروگرام کے سیکرٹری جنرل عبداللہ المدلج نے بتایا کہ حکومت نے 1438ھ کے موسم حج کے موقع پر ایک ہزار فلسطینی شہداء اسیران کے اہل خانہ کو فریضہ حج ادا کرانے کا اہتمام کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حسب روایت فلسطینی شہداء اور اسیران کے ایک ہزار اہل خانہ کے لیے 1438ھ کے حج کے موقع پر سرکاری اخراجات پر حج کااہتمام کریں۔عبداللہ المدلج کا کہنا تھا کہ خادم الحرمین کی طرف سے خصوصی حج اسکیم شروع کیے جانے کے بعد اب تک 15000 فلسطینی سعودی عرب کی میزبانی میں فریضہ حج ادا کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :