اہم حلقوں نے نواز شریف کے خطاب کے نکات پر رپورٹ مانگ لی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 اگست 2017 11:19

اہم حلقوں نے نواز شریف کے خطاب کے نکات پر رپورٹ مانگ لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اگست۔2017ء) اہم حلقوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کا نوٹس لیتے ہوئے اہم نکات پر مختلف کارنرز سے ان کے اغراض و مقاصد پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی با ر بار مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی بات کرنااور دوبارہ ایسے کسی حادثہ کے خطرہ ،آئین اور نظام میں تبدیلی ، ملک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ، انقلاب اور خاص لوگوں سے حساب لینے سے گفتگو کے علاوہ آئندہ کے متوقع پروگرام کے کیا خدو حال ہو سکتے ہیں ، پر رائے حاصل کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :