جشن آزادی تھرو بال ٹورنامنٹ (آج) شروع ہوگا

اتوار 13 اگست 2017 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیراہتمام جشن آزادی تھرو بال ٹورنامنٹ (آج) پیر سے کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے مطابق ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے ایک، ایک ٹاپ فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ ٹورنامنٹ کے روزانہ دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 16 اگست کو کھیلا جائے گا۔