فلم ’’جسٹس لیگ‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں‘فلم 17نومبر کو ریلیز ہو گی
تازہ ترین : 1

فلم ’’جسٹس لیگ‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں‘فلم 17نومبر کو ریلیز ہو گی

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء)مشہور کامک کردار بیٹ مین اور سپر مین کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور سپر ہیرو فلم جسٹس لیگ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔فلم 17نومبر کو ریلیز ہو گی-زیک سنائیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں سپر ہیروز ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کے ذریعے دنیا سے دشمنوں کا خاتمہ کرتے دکھائی دینگے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں بین ایفلیک،ہینری کیول،گیل گیڈٹ،ایزرا ملر ،جیسن موموا اور ایمی ایڈمز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔چارلس روون اور ڈیبورا سنائیڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز کے بینر تلے 17نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/08/2017 - 11:00:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں