ودیا بالن اداکاری کے بعد اب بھارتی سنسر بورڈ کا حصہ بن گئی

ْفلمساز و سابق چیئرمین سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نہلاج پہلانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

اتوار 13 اگست 2017 11:00

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) ودیا بالن اداکاری کے بعد اب بھارتی سنسر بورڈ کا حصہ بن گئی جس کے بعد وہ اب فلموں کو نمائش کے لیے سرٹیفیکیٹ دینے کا کام بھی کریں گی۔ودیا بالن نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پری نیتا‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی، انہوں نے کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’لگے رہو منا بھائی‘‘، ’’سلام عشق‘‘، ’’پا‘‘، اور ’’عشقیا‘‘ سمیت کئی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کو ’’ دی ڈرٹی پکچر‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا اور انہیں فلم میں بہترین اداکاری پر نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔ودیا بالن کوان کی جاندار اداکاری کے باعث بھارتی فلم سنسر بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جہاں وہ فلموں کو نمائش کے لیے سرٹیفکیٹ دیں گے۔فلمساز و سابق چیرمین سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن نہلاج پہلانی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ پروڈیوسر پراسون جوشی کو نیا چیرمین مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے اداکارہ کو بھی بورڈ میں شامل کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :