ایکشن مووی دی ہٹ مینز باڈی گارڈ 18 اگست کو ریلیز ہوگی

سلمہ ہائیک بھی نمایاں اسٹارکاسٹ میں شامل ہیں

اتوار 13 اگست 2017 11:00

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) ہالی وڈ فلم ’’دی ہٹ مینز باڈی گارڈ ‘‘چار دن بعد سینما گھروں کی زینت بنے گی۔دنیا کے بہترین باڈی گارڈ کو مل جاتا ہے سابق دشمن ہٹ مین کی حفاظت کا ٹاسک۔

(جاری ہے)

جوڑی بنا کر دونوں کو کرنا پڑتا ہے ایسٹرن یوروپین ڈکٹیٹر کا سامنا۔ باڈی گارڈ کے مرکزی کردار پر ریان رینالڈ جلوہ گر ہورہے ہیں جبکہ سیموئل ایل جیکسن ہٹ مین کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیںجبکہ سلمہ ہائیک بھی نمایاں اسٹارکاسٹ میں شامل ہیں۔ایکشن کے تڑکے سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ہٹ مینز باڈی گارڈ 18 اگست کو سنیماگھروں کی زینت بنے گی۔