فلم ’’دی سیکریٹ لائف آف پیٹس‘‘ کا سیکوئل 2019 میں آئے گا

اتوار 13 اگست 2017 11:00

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) اینی میٹڈ کامیڈی فلم’’دی سیکریٹ لائف آف پیٹس‘‘کا سیکوئل اب 2018ء کے بجائے 2019ء میں سنیماؤں کی زینت بنایا جائے گا۔2016ء میں سنیماؤں میں پڑاؤ ڈالا پالتو جانوروں نے جن کی اوٹ پٹانگ حرکتیں بچوں بڑوں سبھی کے دلوں میں گھر کر گئیں۔

(جاری ہے)

فلم نے کمائی کی سوپر ڈوپر اور باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑیجس نے تخلیق کاروں کو اس کا سیکوئل بنانے پر مجبور کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے سیکوئل پر کام شروع ہوگیا ہے۔ جس میں پرستاروں کو جانوروں کی زندگی سے متعلق نئے راز جاننے کو ملیں گے لیکن اس کیلئے پرستاروں کو جولائی 2019 تک کا انتظار کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :