ہالی وڈ کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم’’ برائیٹ‘‘ 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی

اتوار 13 اگست 2017 11:00

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) ہالی وڈ کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم’’ برائیٹ‘‘ 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

ہدایتکار ڈیوڈ آئر کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیارے کی ہے جہاں انسان اور پراسرار مخلوق ایک ساتھ رہتی ہے۔ ایسے میں ایک پولیس افسر کو ایسے ہتھیاروں کی تلاش کرنا ہوتی ہے جس سے تمام انسانوں اور اس مخلوق کی تباہی یقینی ہے۔ ایکشن اور کرائم سے بھرپور فلم برائٹ میں اداکار ول سمتھ، جوئل اگرٹن اور نومی راپیس اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔