اداکارہ سلمہ ہائیک بھی ’’ٹوائلٹ‘‘ کی حمایت کیلئے میدان میں آگئیں
تازہ ترین : 1

اداکارہ سلمہ ہائیک بھی ’’ٹوائلٹ‘‘ کی حمایت کیلئے میدان میں آگئیں

فلم کی کامیابی کے لیے دعاگو اور اکشے کمار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2017ء) ہالی ووڈ اداکارہ سلمہ ہائیک بھی بالی ووڈ کھلاڑی اکشے کمار کی نئی فلم ’’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘‘ کی حمایت کے لئے میدان میں آ گئیں۔خوبرو اداکارہ سلمہ ہائیک نے اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں سلمہ ہائیک نے کہا کہ وہ فلم کی کامیابی کے لیے دعاگو ہیں اور اکشے کمار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔

سلمہ ہائیک نے مزید کہا کہ ٹوائلٹ ایک بنیادی ضرورت ہے اور کسی بھی خاتون کو اس کے استعمال میں خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیئے۔اکشے کمار نے بھی سلمہ ہائیک کی نیک خواہشات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی چھوٹی سی کاوش کو سراہنے پر ہالی ووڈ اداکارہ کے مشکور ہیں۔خیال رہے کہ اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ بھارت میں بیت الخلاؤں کی قلت کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔ بھارت میں کروڑوں لوگ اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث خواتین رفع حاجت کے لیے باہر جانے پر مجبور ہیں اور اس کی وجہ سے خواتین سے زیادتی کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/08/2017 - 11:00:11

اپنی رائے کا اظہار کریں