کینیا،اپوزیشن کا پولیس پر 100 افرادکے قتل کا الزام

اتوار 13 اگست 2017 10:40

نیروبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) کینیا کی اپوزیشن پارٹی نے پولیس فورسز پر الزام عائد کیا ہے کہ انتخابات کے بعد بدامنی کے دوران بچوں سمیت 100 سے زائد افرادکا قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اپوزیشن جماعت ناسا کے اعلی رکن جیمز اورینگو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پولیس نے تشدد کو بھڑکانے کا کام کیا ہے اور پارٹی کسی بھی طرح کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔تاہم اپوزیشن نے ایسا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے ۔واضح رہے کہ کینیا انتخابات کے بعد بدامنی میں 11 افرادکے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :