منامہ ایئرپورٹ پر امریکی فوجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اتوار 13 اگست 2017 10:40

منامہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) بحرین کے منامہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امریکی فوجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سے رن وے 2گھنٹے کے لئے بند کردیا گیا۔ بحرینی وزارت مواصلات کے تحت شہری ہوابازی کے ادارے نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایف18امریکی طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔

(جاری ہے)

طیارہ بین الاقوامی سمندر میں مشق کی پرواز میں تھا جب اس میں فنی خرابی پیداہوگئی۔ لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے پھسل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عسکری طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث منامہ ایئرپورٹ پر ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا۔ پھسلنے کے باعث رن وے دو گھنٹے کے لئے بند رہا۔ جس کے باعث 9پروازیں متاثر ہوئی جبکہ ایک پرواز ملتوی کی گئی۔