یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کا دورہ تہران

اتوار 13 اگست 2017 10:40

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد الشیخ نے تہران میں ایران کے نائب وزیرخارجہ جابری انصاری سے ملاقات میں یمن کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

ارنا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے ایران کے نائب وزیرخارجہ سے ملاقات میں سیاسی مذاکرات کی دوبارہ بحالی اور یمنی عوام کے لئے انسانی بنیاد پر امداد کی فراہمی کے طریقوں پر گفتگو کی ۔واضح رہے کہ اسماعیل ولد الشیخ نے گذشتہ ہفتے مسقط میں عمان کے وزیرخارجہ یوسف بن علوی سے بھی یمن کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :