روس کی ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی موقف پر تنقید

اتوار 13 اگست 2017 10:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) روس نے کہا ہے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کو شک و شبہے کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ارنا نیوز کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں یونیورسٹیوں کے طلبا کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اب تک عالمی سطح پر جو چند کامیاب مذاکرات انجام پائے ہیں ان میں سے ایک ایران کے ایٹمی معاملے پر ہونے والا مذاکرتی عمل بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزیرخارجہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ امریکی حکام ایران کے ایٹمی پروگرام پر ہونیوالے کامیاب مذاکرات پر سوالیہ نشان لگارہے ہیں کہاکہ اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی پاسداری کی ہے لیکن ٹرمپ اس معاہدے کو ایک برا معاہدہ کہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ رات ایک بار پھر نیوجرسی میں دعوی کیا کہ ایران ایٹمی معاہدے کی روح کی پابندی نہیں کرتا ۔

متعلقہ عنوان :