دو منشیات فروش گرفتار، اڑھائی سو لیٹر شراب برآمد

اتوار 13 اگست 2017 00:40

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) تھانہ چناب نگر پولیس کی کارروائی بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار اڑھائی سو لیٹر شراب برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر شبیر خان نے ہمراہی ٹیم محمد آصف ASI ، کنسٹیبلان ارشد، محمدیار اور محمدیار نے چھنی قریشی ریڈ کر کے بدنام زمانہ دو منشیات فروش امین ، یاسر پسران مجید قوم عیسائی سکنہ چیمہ کالونی سرگودھا حال چھنی قریشاں کو گرفتار کیا اور ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی سو لیٹر شراب برآمدکر لی ۔ ملزمان کیخلاف تھانہ چناب نگر میں مقدمہ درج کر کے حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کی طرف سے پولیس ٹیم میں شامل تمام افسران و ملازمان کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :