نہر جھنگ برانچ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

اتوار 13 اگست 2017 00:40

چنیوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) نہر جھنگ برانچ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق حقانیہ روڈ کے قریب نہر جھنگ برانچ سے ایک نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی ہے لاش کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لاش کو نہر سے نکال کر ڈی ایچ کیو چنیوٹ منتقل کر دیا گیا چنیوٹ پولیس نے لا کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔