سپریم کورٹ پی پی پی کی کرپشن کا بھی نوٹس لے۔ سراج الحق

اتوار 13 اگست 2017 00:40

سپریم کورٹ پی پی پی کی کرپشن کا بھی نوٹس لے۔ سراج الحق
جھنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹرسراج الحق نے یہاں جھنگ کے نزدیک گائوں چنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو پاکستان پیپلز پارٹی کی کرپشن اور بدعنوانی کا نوٹس لیتے ہوئے ان کا کڑا احتساب کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسی ریاست بن چکا ہے یہاں صرف سرمایہ دار اور بااثر طبقہ کو سہولتیں اور فوائد میسر ہیں جبکہ غریب عوام صعوبت کی چکی میں پس رہے ہیں۔ قبل ازیں ایوب چوک جھنگ پہنچنے پر سینیٹر سراج الحق کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ جماعت اسلامی کے مقامی رہنمائوں نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔